صفحہ اول / آرکائیو / سکیورٹی فورسز کا تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 دہشت گرد جہنم واصل ،3 زخمی ، فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز کا تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 دہشت گرد جہنم واصل ،3 زخمی ، فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر

اسلام آباد: سکیورٹی فورسز کے خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد جہنم واصل ،3 زخمی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کی قیادت میں پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر اندا ز سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ 3 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر (عمر: 43 سال، رہائشی اسلام آباد)، نائیک خوشدل خان (عمر: 31 سال، رہائشی ضلع لکی مروت)، نائیک رفیق خان (عمر: 27 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ چارسدہ) اور لانس نائیک عبدلقادر (عمر: 33 سال، ضلع مری کا رہائشی) شہید ہوگئے ۔

علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلیئر نس آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے