صفحہ اول / آرکائیو / نیوزی لینڈ سے میچ جیتنےکے بعد نریندر مودی کا فخرزمان سے ملاقات کی خواہش؟؟؟

نیوزی لینڈ سے میچ جیتنےکے بعد نریندر مودی کا فخرزمان سے ملاقات کی خواہش؟؟؟

سعیدبادشاہ مہمند

دعوی :۔ 4 نومبر کوبھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی ۔ تو پاکستانی کرکٹر فخرزمان کی شاندار بیٹنگ اور ناقابل شکست تیزترین سنچری کے بدولت سوشل میڈیا پر فخرزمان کی آوٹ سٹینڈنگ پرفارمنس کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔ اوران کے بہترین کارکردگی پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر تبصرے ہورہے ہیں۔ اس دوران سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے اکاونٹ Worldcup.500 سے ایک ویڈیو خبر شئیر ہوئی ہے کہ "بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی فخرزمان کا فین ہوگیا ہے اور فخرزمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔” اس ویڈیو کو17 گھنٹوں میں 2 لاکھ 58 ہزار لوگوں نے دیکھا، 15 ہزار 3 سو لوگوں نے لائک کیا، 89 نے کمنٹس کئے اور 641 صارفین نے ری شئیر کیا ہے۔

حقیقت :۔ اس دعوے میں حقیقت نہیں یہ ایک فیک نیوز ہے۔ نریندر مودی نےکرکٹ ورلڈکپ کا آخری تذکرہ تین ہفتے قبل پاکستان سے بھارت کی جیت پرصرف اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کیا ہے۔

فیکٹ چیک : ٹک ٹاک پر وائرل اس پوسٹ کی فیکٹ چیک کے لئے گوگل میں نریندر مودی کی فخرزمان سے ملاقات کی خواہش، نریندر مودی کا پاکستان کرکٹ کے بارے میں سٹیٹمنٹ کی کی ورڈز کے ساتھ سرچ کیا۔ تو اس بارے میں بھارتی وزیر اعظم کی کوئی تازہ خبر، انٹرویو یا تبصرہ نہیں ملا۔ مودی کی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے بارے میں صرف ایک ویڈیو سامنے آرہی ہے۔ جس میں تین ہفتے پہلے ایک تقریب سے خطاب کے دورانہوں نے احمد آباد میں میچ جیتنے کے بعد پاکستان کا نام لئے بغیر اپنی ٹیم کو جیت پر داد دی ہے۔ مزید تصدیق کے لئےسوشل میڈیا اکاونٹ ایکس، یو ٹیوب اور فیسبوک پر نریندرا مودی کی اکاونٹس سرچ کئے۔ تو ان کے اکاونٹس سے پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کے بعد کوئی نیا تبصرہ یا اظہار خیال نہیں ہواہے ۔اور نہ فخرزمان سے ملاقات کی خواہش یا کارکردگی کی تعریف کیاگیاہے۔
فیکٹ چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ بھارتی وزیر اعظم اتنا بھی حقیقت پسند نہیں کہ وہ اہلیت کے بنیاد پر پاکستان کی کسی کھلاڑی کی تعریف کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے