صفحہ اول / آرکائیو / خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

پشاور: خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔جاری ہونے والے رپورٹ کے مطابق جس میں پورے خیبر پختونخوا میں صحت کی دیکھ بھال کے ضوابط اور معیار میں اضافے میں نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے کے دوران 2,575 ایچ سی ای رجسٹرڈ ہوئے اور 10,909 کو فیلڈ میں جیو ٹیگ کیا گیا۔کمیشن صحت کی دیکھ بھال کے مراکز کے عملے کو کم سے کم سروس ڈیلیوری کے معیارات پر باقاعدگی سے تربیت فراہم کرتا ہے۔

اکتوبر کے مہینے میں 16 ہسپتالوں کے 49 عملے کو تربیت دی گئی۔رواں ماہ کے دوران 16 ہسپتالوں کو پروویژنل لائسنس جاری کیے گئے۔ ماہر تشخیص کاروں نے صوبے بھر کے 13 ہسپتالوں کا جائزہ لیا۔رپورٹ کے مطابق ایچ سی سی کی ٹیموں نے مجموعی طور پر 297 صحت کی سہولیات کا معائنہ کیا۔ جن میں سے 96 کو نوٹس جاری کیے گئے، اور 31 کو ضابطے کی پابندی نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔کمیشن کو اس سہ ماہی کے دوران 223 شکایات موصول ہوئیں اور 20 فیصد کو کامیابی سے حل کیا گیا۔ا

یم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال، پشاور کے باہمی تعاون سے بائیو میڈیکل آلات پر پانچ روزہٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انسپکٹرز اور اسسرز نے شرکت کی۔خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ندیم اختر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ خیبرپختونخوا میں مریضوں کی حفاظت اور صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ شفافیت، جوابدہی اور صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں اعلیٰ ترین معیار کے لیے کمیشن کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے