لاہور( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے نامور اداکار قوی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نامور اداکار قوی خان کی رحلت کے بارے میں جان کر رنجیدہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔