معروف اداکار قوی خان 80سال کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کرگئے۔ قوی خان طبیعت ناسازی کی باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اداکار قوی خان کو بہترین خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت نگار ایوارڈز اور ستارہ امتیاز بھی عطا کیاگیا۔
قوی خان 13نومبر 1942میں پشاور میں پیداہوئے، انہوں نے فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا، کم عمری میں چائلڈ ایکٹر کے طور پر ریڈیو پاکستان کے ڈراموں میں کام کیا۔ قوی خان نے لاتعداد سیریلز، سیریز اور انفرادی ڈراموں میں کام کیا۔