صفحہ اول / آرکائیو / ایف آئی اے پشاور زون کے اختیارات پشاور، مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن تک ہوں گے جبکہ پشاور میں زونل ہیڈ کواٹر ہوگا،ترجمان

ایف آئی اے پشاور زون کے اختیارات پشاور، مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن تک ہوں گے جبکہ پشاور میں زونل ہیڈ کواٹر ہوگا،ترجمان

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ادارہ کی پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے کے لئے اہم قدم،ایف آئی اے کے پی زون کو دو زون میں تقسیم کر دیا گیا،نئے بننے والے زونز میں پشاور زون اور کوہاٹ زون شامل ہیں ۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق پشاور زون کے اختیارات پشاور، مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن تک ہوں گے جبکہ پشاور میں زونل ہیڈ کواٹر ہوگا۔کوہاٹ زون کے اختیارات کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان پر مشتمل ہونگے جبکہ کوہاٹ میں زونل ہیڈ کواٹر ہوگا،نئے زون بنانے کا مقصد بہترین سروس ڈلیوری فراہم کرنا ہے۔عوامی شکایات کے بروقت ازالے ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے