صفحہ اول / آرکائیو / مہمند پریس کلب کی جانب سے ایوارڈ تقریب کا انعقاد

مہمند پریس کلب کی جانب سے ایوارڈ تقریب کا انعقاد

عالمگیر خان

مہمند پریس کلب کی جانب سے ایوارڈ تقریب کا انعقاد۔ صحافیوں ، سرکاری افسران اور سول سوسائٹی کو شیلڈز اور اعزازی سرٹیفیکیٹس دئیے گئے۔ صحافی معاشرتی برائیوں کےخاتمے اور نفرت اور فتنوں کے تدارک کے لئے اپنا کردار اداکریں۔ ضلع مہمند کےصحافیوں نے ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کی ہے۔ مہمند پریس کلب ممبران کے لئے میڈیا کالونی کی تعمیر کے لئے انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار مہمند پریس کلب کے زیراہتمام ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرضلع مہمند محمد یاسر حسن, کمانڈنٹ مہمند رائفلز ، ڈی پی او مہمند و دیگر مقررین نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل اور مشکلات مشترک ہیں۔ ہم مشترکہ طور پر اس چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنا رول اداکریں گے۔صحافیوں کی ذمہ داری بنتی ہے۔

معاشرتی برائیوں اور جرائم اور فتنے کے تدارک کےلئے اپنا کردار اداکریں۔قبائیلی اضلاع کے عوام مرجر کے بعد نئے قوانین سے لاعلم ہیں۔ حکومت کی جانب سے قبائیلی عوام کے ساتھ نرمی کی جارہی ہے۔ مہمند کے صحافی عوام میں قانون سے آگاہی کے لئے اپنا کردار اداکریں۔ضلع مہمند کے صحافیوں کے دیرینہ مسئلہ اور مطالبہ میڈیا کالونی کاقیام کے لئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔

عوام کے شکایات کے ازالے کے لئے مہمند پولیس کا کمپلینٹ سیل قائم کیاجارہاہے۔ عوام واٹس ایپ کے ذریعے اپنے شکایات اور مسائل شئیر کریں گے۔ انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام نے کہا کہ ضلع مہمند کے عوام کے لئے آرمی میں بھرتی میں خصوصی رعایت شروع کیاگیاہے۔قبائیلی نوجوان اس سے بروقت فائدہ اٹھائے۔ صدر مہمند پریس کلب شاکراللہ نے عزم کا اظہار کیا۔کہ ملک و قوم کے بہترین مفاد اور اتفاق و اتحاد قائم رکھنے کے لئے مہمند پریس کلب مثبت رپورٹنگ کا سلسلہ جاری رکھے گا۔اور دور افتادہ پسماندہ عوام کے مسائل بلاتفریق اجاکر کریں گے۔

ایوارڈ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند محمد یاسر حسن,کمانڈنٹ مہمندرائفلز عاصم محمود ،اور ڈی پی او مہمند محمد سجاد نے صحافیوں کے ساتھ ہر ہرمکتبہ فکرکے نمایاں شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کئےگئے۔ قبل ازیں مذکورہ حکام نے مہمند پریس کلب کے لان میں یادگاری پودے لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے