ضلع کرم: ضلع کرم میں نا معلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ ہائی سکول کے سٹاف روم میں گھس کر فائرنگ کرتے ہوئے 6 سکول ٹیچرز کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق اپر کرم میں تری منگل گورنمنٹ ہائی سکول میں مسلح افراد نے گھس کر 6 سکول ٹیچرز کو قتل کردیا جن میں میر حسین ، جواد حسین ، نوید حسین ، جواد علی ، محمد علی اور علی حسین بھی شامل ہیں۔
کرم میں فائرنگ سے جاں بحق 6 سکول ٹیچرز تری مینگل گورنمنٹ ہائی سکول میں میٹرک امتحانات ڈیوٹی کیلئے آئے ہوئے تھے،
انتظامیہ کے مطابق کرم فائرنگ واقعہ کے بعد کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 28 اپریل سے جاری میٹرک امتحانات نامعلوم مدت کیلئے ملتوی کردئیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعہ کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ ضلع بھر میں آمد و رفت کے راستے سیکورٹی خدشات کے باعث بند کردئیے گئے۔