ہنگو ( طارق محمود مغل ) ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم اے ٹل اور ٹی ایم اے ہنگو نے خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
اس مہم کے دوران شہریوں کو سروسز فراہم کرنے والے اداروں ٹی ایم اے ہنگو اور ٹی ایم اے ٹل کا تمام عملہ اس مہم میں بھر پور انداز میں کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ اس دوران شہر اور گلی کوچوں میں جھاڑو پھیر مہم ، نالیوں سے گند اور ملبہ نکال کر ٹھکانے لگانے سمیت کئی دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر فضل اکبر نے کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد شہریوں کو آلودگی اور گندگی سے پاک کر کے ان کے حسن کو اصل حالت میں بحال کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اس مہم کی بدولت وبائی بیماریوں جیسے ڈینگی ، وغیرہ کا بھی راستہ روکنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر فضل اکبر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور خود بھی نفاست پسند ہونے کا عملی ثبوت پئش کرتے ہوئے ڈسٹ بن گندگی اور خوڑہ کرکٹ ٹھکانے لگانے کے کیے استعمال میں لائیں۔