مکہ مکرمہ ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) مکہ میں آج ہفتہ کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہے کہ گرینیج ٹائم کے مطابق آج( ہفتہ 4 مارچ کو) رات 7بجکر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آئے گا اور 2023 کے دوران ایسا پہلی اور آخری مرتبہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چاند 93 فیصد روش ہوگا۔ اس موقع پر مریخ مغربی جہت میں نظر آئے گا جبکہ دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جا سکیں گے۔انجینئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا کہ خانہ کعبہ کے عین اوپر چاند نظر آنے سے ماہرین فلکیات ستاروں اور سیاروں کی گردش سمیت مختلف باتیں دریافت کرتے ہیں جبکہ دنیا بھرکے مختلف علاقوں میں قبلہ کے درست رخ کا تعین بھی آسانی سے متعین کیا جا سکتا ہے۔