وفاقی وزیر شازیہ مری نے خانگڑھ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بے نظیر ڈائنامک رجسٹری سنٹر کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ میں 6 ڈائنامک رجسٹری سنٹر بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع مظفرگڑھ کے 3 لاکھ 21 ہزار سے زائد خاندانوں کو وظائف دئیے جارہے ہیں اور بے نظیر ڈائنامک رجسٹری سنٹرز میں اب تک 8 لاکھ 72 ہزار سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بے نظیر کفالت کی اگلی قسط کے لیے 78 ارب سے زائد کی رقم رکھی ہے اور سالانہ بجٹ 252 ارب روپے ہے۔