صفحہ اول / آرکائیو / وزیرِاعظم محمدشہبازشریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کےموقع پرمنعقدہ تقریب میں شرکت،ترک صدرکواپنی اورپاکستانی عوام کہ طرف سےمبارکبادپیش کی

وزیرِاعظم محمدشہبازشریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کےموقع پرمنعقدہ تقریب میں شرکت،ترک صدرکواپنی اورپاکستانی عوام کہ طرف سےمبارکبادپیش کی

انقرہ: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور ترک صدر کو اپنی اور پاکستانی عوام کہ طرف سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھیں۔

وزیرِ اعظم سے ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب کے آغاز میں ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ اعظم نے ترک صدر کو اپنی اور پاکستانی عوام کہ طرف سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اردوان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے