صفحہ اول / آرکائیو / ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی اور الزام تراشی بچگانہ حرکت ہے، ملک حبیب نور اورکزئی

ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی اور الزام تراشی بچگانہ حرکت ہے، ملک حبیب نور اورکزئی

اسلام آباد (آن لائن پاکستان ڈیجیٹل )ریاستی اداروں نے وطن کی ہر محاذ پر حفاظت کا فریضہ انجام دیا ہے۔ عمران خان افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے خلاف ذاتی مفادات کے لئے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کی پشت پر ہے، افواج پاکستان کو وطن عزیز کیلئے بے مثل قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار تحریک اصلاحات پاکستان کے مرکزی وائس چئیرمین و ممتاز سیاسی رہنما ملک حبیب نور اورکزئی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ افواج پاکستان کے افسران پر بے بنیاد الزامات قابل نفرت، قابل شرم اور قابل مذمت ہے۔ عمران خان کو بچکانہ حرکت پر قوم سے معافی مانگنی چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف زبان درازی کر کے ملک دشمن ایجنڈے کو تقویت دینے کے مترادف ہے لیکن پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ کسی طرح بھی افواج پاکستان کو نقصان پہنچانے کے ہر عمل اور ہر سازش کا راستہ روکنے کا عزم رکھتی ہے۔

ملک حبیب نور اورکزئی نے کہا کہ تحریک اصلاحات پاکستان نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی اور پاکستانی عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے