صفحہ اول / آرکائیو / فلم چمکیلا کیلئے 16 کلو وزن بڑھایا: پرینیتی چوپڑا

فلم چمکیلا کیلئے 16 کلو وزن بڑھایا: پرینیتی چوپڑا

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے انکشاف کیا ہےکہ انہوں نے فلم ‘چمکیلا’ کیلئے 16 کو وزن بڑھایا۔

حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ انہوں نے فلم کیلئے 16 کلو وزن بڑھایا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں نے فلم سائن کی تو کافی اسمارٹ تھی کیونکہ 2 سال سے ورزش کررہی تھی جس کی وجہ سے پیٹ پر ایبز بھی بن گئے تھے، جب میں ڈائریکٹر امتیاز علی کے پاس گئی تو میرا بہت فٹ جسم تھا جس پر انہوں نے کہا کہ میں کردار کے مطابق نہیں دکھ رہی جس کیلئے میں نے 16 کلو وزن کو بڑھایا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ وزن بڑھانے کیلئے میں نے کافی مقدار میں کھانا کھایا اور رات میں کھانے کے فوری بعد سو جاتی تھی تاکہ میرا چہرا سوجا ہوا لگے جب کہ میری گردن بھی موٹی ہوگئی تھی، مجھے 16 کلو وزن بڑھانے میں 6 ماہ کا وقت لگا اس دوران میں نے چاول اور روٹی کافی کھائی ہے۔

پرینیتی نے وزن بڑھانے کیلئے کی جانے والی محنت کے نقصانات کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور بتایا کہ غیر صحت بخش کھانا کھانے سے میری نیند بہت متاثر ہوئی اور میرے رویوں میں بھی منفی تبدیلی آئی، میں سست بھی ہوگئی تھی کیوں کہ 6 ماہ سے کوئی ورزش نہیں کی تھی۔

واضح رہے فلم چمکیلا میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے امرجوت کور کا کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے