صفحہ اول / آرکائیو / بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان چوتھاٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 6مئی کو کھیلا جائے گا

بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان چوتھاٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 6مئی کو کھیلا جائے گا

بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ 6مئی کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ مہمان بھارتی خواتین ٹیم میزبان بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 44 رنز سے شکست دی،دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیشی ٹیم کو 19 رنز سے مات دی جبکہ تیسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیشی ٹیم کو 7 وکٹوں سے نہ صرف شکست دی بلکہ پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی ہے۔

بھارتی ٹیم اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران میزبان خواتین ٹیم کے خلاف 5بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کے تین میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ سیریز میں بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کی قیادت نگار سلطانہ کررہی ہیں جبکہ مہمان بھارتی خواتین ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کررہی ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 6 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ9مئی کو کھیلا جائے گا۔ پانچ میچوں کی سیریز کے تمام میچز سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے