پشاور: زیشان کاکاخیل سے۔۔۔
تمام تر حکومتی اقدامات بے سود خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے اقدامات تو ضرور کئے جاتے ہیں لیکن حال ہی میں پشاور اور ہنگو کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونا یقیناً تشویشناک ہیں۔
10 اپریل کو صوبے کے اس 2 اضلاع (پشاور اور ہنگو) میں پولیو کی موجودگی دیکھنے کے لیے نمونے لئے گئے تو وہاں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاور اور ہنگو کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے لیے اقدامات کئے جارہے ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاور کے علاقے نرے خوڑ کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بتایا گیا ہے کہ یہ وہ علاقہ ہے جہاں پچھلے سال بھی پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
اسی طرح ہنگو کے سول اسپتال جانی چوک کے پانی میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، حکام کا بتانا ہے کہ حالیہ مثبت آنے والے پانی میں پولیو کے نمونوں میں موجود وائرس کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگرہار پولیو وائرس سے ہے۔
حکام کے مطابق پشاور اور ہنگو میں آخری پولیو مہم 14 سے 20 اپریل تک چلائی گئی تھی جبکہ دوسری مہم شروع کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہے۔