پشاور( ہارون رشید) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی24نشستوں پررواں ماہ ہونیوالے ضمنی انتخابات ملتوی کرتے ہوئے الیکشن شیڈول معطل کردیا۔
عدالت عالیہ نے قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی اراکین کے ا ستعفوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی 24 نشستوں پر16اور19مارچ کو یعنی دومراحل میں ضمنی انتخابات ہونے تھے۔