چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے انتخابات کیلئے تاریخ تجویز کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل سے لیکر 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صدرِ مملکت کے کسی ایک تاریخ پر فیصلہ کے بعد اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر خیبر پختون خوا کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے۔