اسلام آباد ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی وحید عالم اور سید آغا رفیع اللہ نے الگ الگ ملاقات کی۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے بھی ملاقات کی۔