صفحہ اول / آرکائیو / اورکزئی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ملک جواد حسین نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

اورکزئی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ملک جواد حسین نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) این اے 47 قبائلی ضلع اورکزئی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم این اے ملک جواد حسین نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دور میں صرف لفظی وعدے اور جھوٹ تھے، میرے حلقے میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی ( پی پی پی) چھوڑ دی تھی اور میں اپنی پارٹی میں دوبارہ واپس آگیا ہوں۔ میں نے پی ٹی آئی میں بڑی مشکل سے وقت گزارا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ پیپلز پارٹی سے رابطے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کی سیاست کرنے والوں کے لیے پیپلز پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں عزت کی سیاست کرنے والوں کو ہی شامل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے