صفحہ اول / آرکائیو / كيا مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل زنده ہے؟؟؟ حقیقت کیا ہے؟؟

كيا مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل زنده ہے؟؟؟ حقیقت کیا ہے؟؟

سعید بادشاہ مہمند

دعوی :۔ 29 اکتوبر 2023 کی رات پاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کے جوان بیٹے عاصم جمیل کی گولی لگنے سے موت کی خبر کے ساتھ جوان کی تصویردکھائی گئی۔30 اکتوبر کے اخبارات ، ویب سائٹس نے واقعہ کی خبر ساتھ تصویروالے جوان کو مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے طور پر دکھایا گیا۔

حقیقت :۔ نجی ٹی وی ثینلز ، سوشل میڈیا پر وائرل اوراخبارات میں شائع شدہ تصویر مولانا طارق جمیل کے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی نہیں۔ بلکہ ان کے ہم نام اورہم شکل سعودی عرب میں روزگار کرنے والے پاکستانی جوان عاصم جمیل کی تصویر ہے۔ جوزندہ ہے۔

29 اکتوبر کو الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا اور30 اکتوبر کو قومی اخبارات میں لگائے گئے اس تصویرکو لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔ ہزاروں نے تبصرے کئے اور ہزاروں صارفین نے سوشل میڈیا پر اظہار ہمدردی کے طور پر آگےشئیر کیا۔ مگر تصویر والے عاصم جمیل زندہ ہے۔ اورموت کی خبر کے ساتھ ان کی تصویر دیکھ کر ان کی فیمیلی، رشتہ داروں اور جاننے والے کو ذہنی صدمے اور پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔

فیکٹ چیک : اس تصویر کو فیکٹ چیک کے لئے عاصم جمیل کے کی ورڈز سے مختلف سرچ انجنزمیں تلاش کیا تو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ایک اکاونٹ فلسطین آفیشل سے عاصم جمیل کے حوالے سے 30 اکتوبر کی رات ایک نئی ویڈیو شئیر ہوئی ہے ۔ جس میں پاکستانی کی نجی ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا پیلٹ فارمز اوراخبارات کی تصویر والا جوان بتا رہا ہے کہ "میرا نام بھی عاصم جمیل ہے۔ میں سعودی عرب کے ایک کمپنی ٹریکنگ ڈاٹ پی کا سی ای او ہوں۔میں وضاحت کرنا چاہتاہوں کہ میں مولانا طارق جمیل صاحب کا بیٹا نہیں ہوں۔اور میرے تصویر کو غلط استعمال کرکے مولانا طارق جمیل صاحب کے بیٹے سے منسوب کردیا ہے۔ اور میڈیا میں کافی پھیل چکی ہے۔ میں کل رات سعودیہ سے پہنچاہوں۔ فلائٹ کے دوران میرا موبائل فون بند تھا۔ایسے وقت میں واقعہ سے جڑی میری تصویر پھیل رہی تھی۔ جس کی وجہ سے میرے خاندان، دوستوں، پارٹنرز اور رشتہ داروں کو ذہنی پریشانی کا سامنا ہوا۔ میرے میڈیا والوں سے درخواست ہے کہ مہربانی کرکے میرے تصاویر کو اتارکر مولانا صاحب کے مرحوم بیٹے کے اصل تصاویر لگا دے۔ میں مولانا طارق جمیل صاحب سے ان کے مرحوم بیٹے کی ناگہانی موت پر تعزیت کرتا ہوں”۔

ٹک ٹاک پر اس پوسٹ کو 69 ہزار 7 سو لوگوں نے لائک کیا، 1024 صارفین کمنٹس کئے اور 323 نے آگے شئیر کیا۔
اس فیکٹ چیک سے معلوم ہوا کہ تصویر والا عاصم جمیل زندہ ہے۔ اور ان کی تصویرکسی نے ڈس انفارمیشن کے طور پر پوسٹ کی اور پھر مس انفاریشن کے طور پر تیزی سے پھیل گئی۔ اکثر صارفین مولانا طارق جمیل اور ان کے مرحوم بیٹے سے ہمدردی کے طور پر شئیر کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے