وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ میں تو اِس حق میں نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات ہوں۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچکزئی کے ساتھ مذاکرات پر جو بات چل رہی ہے، میں اس ٹیم کا ممبر بھی نہیں ہوں۔
دوران گفتگو صحافی نے خواجہ آصف سے پوچھا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل ہے؟
اس پر وزیر دفاع نے جواب دیا کہ کہ میں کوئی نجومی نہیں ہوں جو مجھے معلوم ہو گا۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اس وقت تک مذاکرات نہیں ہو سکتے جب تک وہ 9 مئی کے واقعات پر معافی نہیں مانگ لیتے۔