لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے 3 رشتہ داروں کی بحفاظت رہائی عمل میں آگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے 3 رشتہ داروں کی بحفاظت رہائی میں قبائلی عمائدین اور مقامی معززین نےاہم کردار ادا کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ تمام مغوی بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے۔